Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

این اے122 میں دھاندلی نہیں انتخابی بے ضابطگی ہوئی ہے : عمران خان

این اے122 میں دھاندلی نہیں انتخابی بے ضابطگی ہوئی ہے : عمران خان
December 26, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی نہیں مگر انتخابی بے ضابطگی ہوئی ہے انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں کارکنوں کو لودھراں الیکشن میں فتح کی مبارکباد دی  ساتھ ہی این اے ایک سو بائیس پر شکست کا غم بھی بیان کردیا  بولے پکچر ابھی باقی ہے  تیس دسمبر کو الیکشن کمیشن میں کیس کی شنوانی ہے  این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی نہیں انتخابی بےضابطگی کی گئی کپتان نےایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کےفیصلےکوتنقید کانشانہ بنایا بولےاپنی نوعیت کاانوکھافیصلہ تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف نےاعلان کیا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مخالفت میں مہم چلانے والوں کو پارٹی سے نکال دیا جائیگا انہوں نے جلد کراچی میں پارٹی الیکشن کرانے کا بھی اعلان کیا۔