Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے122: ضمنی انتخابات عدلیہ کی بجائے الیکشن کمیشن آفیسرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

این اے122: ضمنی انتخابات عدلیہ کی بجائے الیکشن کمیشن آفیسرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں ضمنی انتخابات کی نگرانی عدلیہ کے بجائے الیکشن کمیشن کے آفیسرز سے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے ایک سو بائیس میں ضمنی انتخابات کے لیے ریجنل الیکشن کمشنر بنوں کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفر گڑھ زاہد اقبال کو نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات گیارہ اکتوبر کو ہوں گے۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر اس حلقہ میں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس حلقہ سے سابق  سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے۔