Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے122: بڑے معرکے میں شیر نے اپنی دھاک بٹھا دی

این اے122: بڑے معرکے میں شیر نے اپنی دھاک بٹھا دی
October 12, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کے بڑے معرکے میں شیر نے دھاک بٹھا دی اوربلے کی بلے بلے نہیں ہوسکی سردارایازصادق نے مسلسل چوتھی باراین اے ایک سوبائیس میں فتح حاصل کرکے ن لیگ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان اپ سیٹ شکست دینے میں ناکام رہے ادھر پی پی ایک سو سینتالیس کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی نے بلے کی لاج رکھ لی اورن لیگ کے محسن لطیف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔این اے ایک سوبائیس کے بڑے معرکے کا بڑا فیصلہ آگیا عوام کی عدالت نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے کر ایازصادق کو چوتھی بارقومی اسمبلی میں پہنچادیا جہاں وہ ممکنہ طور پر ایک بارپھراسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کےمطابق این اے ایک سوبائیس کے معرکے میں شیر کی دھاڑ نے بلے کی ایک نہ چلنے دی اورپی ٹی آئی اے کے عبدالعلیم خان کوکانٹے کے مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقابلہ دلِ ناتواں نے خوب کیا لیکن  پی ٹی آئی  صرف چند سوووٹوں سے مقابلہ ہارگئی۔ اس حلقے کےبڑے معرکے کا میدان ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے 73632ووٹ لے کرمارا جبکہ علیم خان نے 69742ووٹ حاصل کیے۔ دوسری طرف این اے ایک سوبائیس کے نیچے چھوٹے مقابلے  پی پی ایک سوسینتالیس میں  تحریک انصاف کے شعیب صدیقی نے ن لیگ کے محسن لطیف کو شکست دے دی۔شعیب صدیقی نے شروع سے ہی برتری برقرار رکھی جو ان کو جیت تک لے گئی۔ لاہور کے ضمنی انتخاب  میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام بجے تک بغیر کسی وقفے کے ساتھ جاری رہاووٹنگ کے دوران فوج اور رینجرز کے جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کئے گئے تھےجس کی وجہ سے کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے بھی پُرامن اور صاف شفاف انتخابات کرانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلقے سے دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اورنتائج کا باقاعدہ اعلان آج کردیا جائے  گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔