Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  این اے122: انتخابی مہم کی نگرانی شہباز شریف خود کرنے لگے

   این اے122: انتخابی مہم کی نگرانی شہباز شریف خود کرنے لگے
October 4, 2015
لاہور(92نیوز)این اے ایک سو بائیس  لاہور کا الیکشن مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے لیے چیلنج بن گیا ہے ایک طرف عمران خان نے جیت کے لیے پورا زور لگا رکھا ہے تو دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود  ایاز صادق کی انتخابی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق این اے ایک سو بائیس لاہور کا الیکشن  ایک حلقے کا انتخاب نہیں رہا بلکہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے لیے وقار کا مسئلہ بن گیا ہے ۔ دونوں  پارٹیاں الیکشن جیتنے کے  لیے خوب  محنت کر رہی ہیں گھر گھر جا کر ووٹ مانگے جا رہے ہیں ، اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ جوڑ توڑ بھی جاری ہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود پارٹی کی کامیابی کے لیے میدان میں اترے ہوئے ہیں سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کی  بھاگ دوڑ سے لیگی رہنما پریشان ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب، لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر خوب گرجے  اور  انہیں وارننگ دے دی  کہ کسی نے ایاز صادق کی انتخابی مہم میں سستی دکھائی تو اسے آئندہ پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا۔ شہباز شریف کی جانب سے سرزنش کے بعد مسلم لیگ ن کے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ ایاز صادق کی انتخابی مہم کے لیے نکل پڑے،ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے تو کچھ ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے الیکشن کمپین چلانے کا اعلان کیاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔