Thursday, September 19, 2024

این اے122: امبر شہزادہ اپنی انتخابی مہم انوکھے انداز سے چلانے میں مصروف

   این اے122: امبر شہزادہ  اپنی انتخابی مہم انوکھے انداز سے چلانے میں مصروف
October 3, 2015
لاہور(92نیوز)این اے ایک سو بائیس کا ضمنی انتخاب قریب آتے ہی سیاسی ماحول گرم ہو گیا، اسی حلقے میں آپ جناب سرکار پارٹی کے سربراہ امبر شہزادہ اپنی انتخابی مہم کس انوکھے انداز سے چلا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق گیارہ اکتوبر این اے ایک سو بائیس کا ضمنی الیکشن ن لیگ،پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیاں میدان میں ہیں کسی کے انتخابی مہم پر کروڑروں لگ چکے ہیں تو کوئی اربوں کی بات کرتا ہےکوئی ووٹ مانگنے لینڈ کروزر پر آرہا ہے تو کوئی پراڈو پردیگر لگژری گاڑیاں بھی کمپین کا حصہ ہیں لیکن اسی حلقے کے ایک امیدوار کی انتخابی مہم کا انداز ہی انوکھا ہے۔ گدھا گاڑی پر ڈھول ڈھمکوں کے ساتھ بغیر کسی پروٹوکول کے حلقے کے عوام میں پہنچنے والے نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ کی شخصیت بھی اپنی کمپین کی طرح نرالی ہے ،آپ جناب سرکار پارٹی کے سربراہ کا نعرہ بھی سب سے جدا ہے۔ بلیک پینٹ کوٹ کے نیچے جامعہ وار کی فیروزی شرٹ سنہرے پھندنے والی میرون ترکی ٹوپی لال سکارف اور کالا چشمہ پہنے اس امیدوار کا لباس کی طرح ووٹ مانگنے کا انداز بھی جدا ہے ہاتھ جوڑکرکان پکڑے اور مرغا بن کر بھی وہ عوام سے ووٹ کی اپیل کرنے میں عار نہیں محسوس کرتا۔ امبر شہزادہ طبیعتاً شاعر ہیں اور ستائیس سال سے قومی سیاست کا حصہ ہیں انکی انتخابی مہم بڑوں اور بچوں کیلئے کسی تفریح سے کم نہیں ہے۔