این اے101 کا میدان ایک بار پھر ن لیگ نے مار لیا
وزیرآباد(92نیوز)قو می اسمبلی کے حلقہ این اے101 میں ہو نیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ غیر حتمی غیر سر کا ری نتائج کے مطابق82420 ووٹ لیکر کا میاب قرار پا ئے جبکہ ان کے مدمقا بل پی ٹی آئی کے امیدوار احمد چٹھہ 80123 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
قو می اسمبلی کے حلقہ میں پو لنگ کا عمل پرامن رہا تاہم وزیرآباد میں نتائج کے اعلان تا خیر پر پی ٹی آئی کے کا رکن وزیر آباد ڈگری کالج کے با ہر جمع ہو ئے جہاں پر مشتعل کا رکنوں نے شدید نعرے بازی کر تے ہو ئے ریٹر ننگ آفیسر کے دفتر میں داخل ہو نے کی کو شش کی جس پر پو لیس اہلکا روں نے مظا ہرین کو روکنے کی کو شش کی تو مظا ہرین نے پو لیس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس پر پو لیس اہلکا روں نے لا ٹھی چا رج اورزبردست ہوائی فا ئرنگ کی جس پر مظا ہرین منتشر ہو گئے۔