این اے 95میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے
میانوالی ( 92 نیوز) حلقہ این اے 95 میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے ۔
کاغذات نامزدگی مخالف امیدوار قومی اسمبلی منظوراحمد نے چیلنج کئے ، درخواستگزار کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائےگئےمختلف فارمز پردستخط یکساں نہیں ہیں ، عمران خان کی طرف سےفوجداری مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب کراچی کے حلقہ این اے 244 سے ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جب کہ پیپلز پارٹی کے سعید غنی کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیے گئے۔
پی ایس 126 سے محمد فرید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ۔