Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخابات، ریٹرننگ افسر کو نتیجہ روکنے کی ہدایت

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخابات، ریٹرننگ افسر کو نتیجہ روکنے کی ہدایت
February 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو نتیجہ روکنے کی ہدایت کردی۔ انکوائری رپورٹ طلب کرلی، الیکشن کمیشن نے انکوائری کا حکم دیدیا۔

این اے 75 کی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا۔

صوبائی اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کو ڈی آر او اور آر او کے دفتر پہنچنے کی ہدایت اور ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

این اے 75 کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے، آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا۔

چیف سیکرٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوا، چیف سیکرٹری نے گمشدہ افسران اور پولنگ بیگس کو ٹریس کرکے رزلٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ تین بجے کے بعد چیف سیکرٹری نے اپنے آپ کو عدم دستیاب کردیا۔ چھ بجے پرائزیڈنگ افسران بمعہ پولنگ بیگس حاضر ہوئے۔