Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
February 19, 2021

ڈسکہ (92 نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران کشیدگی، پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

مختلف مقامات پر سیاسی کارکنان آمنے سامنے آنے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوگیا۔ حلقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے۔

پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر پولنگ کا عمل سبوتاژ کرنے کے الزامات عائد کردیئے۔

آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔