این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ق لیگ کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

لاہور (92 نیوز) این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ق لیگ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ضمنی انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخاباب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ق تحریک انصاف کے امیدوار کو اسپورٹ کرے گی۔
چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الہی نے پارٹی تنظیم اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت بھی جاری کر دیں۔ چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں اتحادی ہونے کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
چودھری مونس الہی کہتے ہیں مقامی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بھرپور لائحہ عمل تشکیل دیدیا ہے۔
تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے تنظیمی رہنما اور مقامی رہنما بھر پور مہم چلائیں گے۔