Tuesday, December 6, 2022

این اے 63  اور پی پی  232 کا دنگل ن لیگ کے نام رہا

این اے 63  اور پی پی  232 کا دنگل ن لیگ کے نام رہا
  جہلم ,بوریوالا (92نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے تریسٹھ کا میدان مسلم لیگ ن نے مارا لیاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے اُمیدوار مطلوب مہدی نے بیاسی ہزار آٹھ سو چھیانوے ووٹ حاصل کئے ۔ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے تریسٹھ میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اُمیدوارآمنے سامنے تھے دن بھر تمام پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کا رش رہا اورٹرن آوٹ  بھی مثالی رہا پولنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے تریسٹھ سے ن لیگ کے اُمیدوار مطلوب مہدی بیاسی ہزار آٹھ سو چھیانوے ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے فواد چودھری چوہتر ہزار آٹھ سو اُنیس ووٹ لے سکے۔ دوسری طرف بورے والا کے ضمنی الیکشن کا دنگل ن لیگ کے نام  رہا ، غیر حتمی غیر سرکاری  نتائج کے مطابق پی پی 232بورے والا کی نشست ن لیگ کے یوسف کسیلیہ نے جیت لی  ، یوسف کسیلیہ 51ہزار 839ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، جبکہ تحریک انصاف کی عائشہ نذیرجٹ  50ہزار 983ووٹ لے سکیں۔