Saturday, July 27, 2024

این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ ، شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ ، شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
July 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ حلقہ این اے 60 کے الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایفیڈرین کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کو سزا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے 60 میں انتخابات موخر کرنے کے فیصلے کو شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں بھی چیلنچ کر دیا ہے۔ شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی  سزا کی بنیاد پر نااہل ہوئے۔ الیکشن صرف امیدوار کے انتقال پر ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ اور آئینی آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔