Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 60 میں کسی امیدوار کی حمایت کریں یا میدان خالی چھوڑیں، لیگی رہنما پریشان

این اے 60 میں کسی امیدوار کی حمایت کریں یا میدان خالی چھوڑیں، لیگی رہنما پریشان
July 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایفیڈرین  کیس میں حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد ن لیگ کیلئے نیا امتحان آگیا۔ این اے 60 میں کسی بھی آزاد امیدوار کو شیر کا نشان دلوانے کے لیے  ن لیگ کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا خرچ دینا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے خلاف فیصلے پرعدالت سے اسٹے آرڈر کی صورت میں بھی ن لیگ این اے 60 کے انتخابات میں شامل رہ سکتی ہے۔ این اے 60 کی انتخابی ڈور میں  3 آزاد امیدوار  شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کو این اے 60 کی دوڑ میں رہنے کیلیے کسی امیدوار کی حمایت کرنا ہو گی یا میدان خالی چھوڑنا پڑے گا۔ ذرائع نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ملنے کے بعد بیلٹ پیپرز سے حنیف عباسی کا نام نکالا جائے گا۔ الیکشن کمیشن فارم 33 میں سے بھی حنیف عباسی کا نام نکالے گا۔