Saturday, July 27, 2024

این اے 60،سپریم کورٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس کالعدم قرار دیدیا

این اے 60،سپریم کورٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس کالعدم قرار دیدیا
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن التواء کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے  الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، قانون کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم  بھی دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن التواء کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قانون کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دے دیا  ، عدالتی حکم کے مطابق این اے 60 میں انتخاب کا مرحلہ نئے سرے سے ہو گا جبکہ پہلے سے دائر تمام کاغذات نامزدگی منسوخ تصور ہوں گے ۔ دوران سماعت شیخ رشید نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر چیف جسٹس کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں ،،عدالت پو بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا ۔ میڈ یا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آج سپریم کورٹ میں الیکشن کمشن کا فیصلہ سیٹ آسائیڈ ہو گیا ، ہارنے والے رو رہے ہیں انکا کام ہی رونا ہے،  قوم نے عمران خان کو کرپشن کے خلاف منڈیٹ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا تین صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت بنانے جاری ہے ، قوم نے اپنا حق ادا کر دیا اب ہمارا کام قوم کا ادھار چکانا ہے۔