Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 54 سے لیگی امیدوار انجم عقیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

این اے 54 سے لیگی امیدوار انجم عقیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
July 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 54 سے انجم عقیل خان، این اے 189 تونسہ شریف سے میر بادشاہ قیصرانی اور پی پی 240 بہاولنگر سے آزاد امیدوار فضل محمود کے خلاف دائر درخواستیں خارج کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں الیکشن امیدواروں کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس عظمت سعید نے سماعت کی۔ عدالت نے حلقہ این اے 54 اسلام آباد سے امیدوار انجم عقیل خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات نہیں کیے، قانونی حق استعمال نہیں کیا تو ہم کیوں مداخلت کریں۔ سپریم کورٹ نے این اے 189، تونسہ شریف سے الیکشن امیدوار میر بادشاہ قیصرانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کامیابی کی صورت میں نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔ سپریم کورٹ نے پی پی 240، بہاولنگر سے آزاد امیدوار فضل محمود کو بھی عدالتی فیصلے سے مشروط الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا فی الحال الیکشن لڑیں فیصلہ بعد میں کریں گے۔ کیس کو تفصیل سے سن کر ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔