Friday, September 20, 2024

این اے 53 میں کاغذات نامزدگی مسترد، عمران خان نے فیصلہ چیلنج کر دیا

این اے 53 میں کاغذات نامزدگی مسترد، عمران خان نے فیصلہ چیلنج کر دیا
June 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان نے این اے 53 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ عمران خان نے حکم نامہ کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی۔ عمران خان کی جانب سے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان نے ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹربیونل میں دائر کی۔ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے۔ عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مسترد کئے،ایپلٹ ٹربیونل سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے نامکمل کاغذات پر عمران خان ، شاہد خاقان عباسی، عائشہ گلالئی اور سردار مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔