Tuesday, April 30, 2024

این اے 4 کے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

این اے 4 کے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
March 3, 2019
پشاور ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور ضمنی انتخاب کا معرکے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔ حلقے میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ سیکیورٹی پلان میں حلقے کو 7زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پولنگ والے دن 7 ہزار پولیس اہلکار حلقے میں تعینات ہوں گے۔ پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور میں 26 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کےلئے سیاسی گہاگہمی بڑھ گئی ہے ۔ حلقے میں مجموعی طور پردو سو انہتر پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں ایک سو اکیاسی حساس ترین جبکہ اٹھاسی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں پولیس کے ساتھ فرنٹیئرکانسٹبلری کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ پولنگ والے دن 26 اکتوبر کو سکیورٹی کےلئے سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ ووٹر پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔