Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

این اے 260 کے ضمنی انتخاب کےنتائج پر پی پی کا اعتراض

این اے 260 کے ضمنی انتخاب کےنتائج پر پی پی کا اعتراض
July 16, 2017

کوئٹہ (92نیوز)قومی اسمبلی کی نشست این اے 260پر ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج پر پیپلز پارٹی نے اعتراضات اٹھا دیئے۔ صوبائی الیکشن کے دفتر کے سامنے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس نے روڈ پر بند کرنے پر پی پی پی  کے درجن کے قریب کارکنوں کو گرفتار کرلی۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے جیالے این اے 260پر ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پرآگئے کارکنوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے زرغون روڈ پر ٹائر جلا کرشاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے نعرے بازی کی ۔

پولیس نے روڈ  بند کرنے پر پی پی پی کے درجن سے زائد کارکنوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں گرفتار کرلیا پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 260کے ضمنی انتخاب میں 30ہزار بوگس ووٹ استعمال ہوئے اگر ضمنی انتخاب کی دھاندلی کا نوٹس نہیں لیا گیا تو سخت احتجاج کرینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں پر پولیس کی تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام گرفتار کارکنان کو رہا کیا  جائے۔