این اے 258 : پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی شروع

کراچی(92نیوز)کراچی کےحلقہ این اے258 میں ضمنی انتخابات کےلیے ہونےوالی پولنگ کاوقت ختم ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخابات کیلئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے ۔
این اے 258 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالحکیم بلوچ کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد خالی ہوئی اور آج وہ پھر پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں ۔دوسری طرف این اے 258 میں زیادہ ترسیاسی جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کررکھا ہے ۔