کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ نے ایک بار پھر حلقہ این اے دو سو اٹھاون کا میدان مارلیا ۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کےمطابق حکیم بلوچ کو 80 ہزار سے زائد ووٹ ملے ۔ لیڈر کی کامیابی پر جیالوں نے بھی ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور جشن منایا ۔
تفصیلات کےمطابق جشن تھا جیت کا جسے جیالوں نے اپنے انداز میں خوب منایا، اور کیوں نا مناتے ن لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے حکیم بلوچ ایک بار پھر قومی اسمبلی کی نشست این اے دو سو اٹھاون پر کامیاب جو ہوئے تھے ۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکیم بلوچ نے دیگر چودہ امیدواروں کو سب سے پیچھے چھوڑتے ہوئے 80 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ، ان کے مقابل کچھ امیدوار انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرچکے تھے اور کچھ دست بردار ہوچکے تھے
پیر کی صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی بلا تعطل پولنگ میں فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا ۔ ووٹنگ کے دوران رینجرزنے چار افراد کو جعلی ووٹ ڈالنے کی شکایت حراست میں لے لیا ۔