Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 246 ضمنی الیکشن: سراج الحق اور جہانگیر ترین میں ملاقات متوقع

این اے 246 ضمنی الیکشن: سراج الحق اور جہانگیر ترین میں ملاقات متوقع
April 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) این اے دو سو چھیالیس کراچی کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جہانگیر ترین میں ملاقات متوقع ہے جس میں دونوں جماعتوں کے اتحاد پر بات ہو گی۔ کراچی ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے سراج الحق اور جہانگیر ترین میں اہم ملاقات چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے۔ ملاقات میں سیاسی اتحاد پر تفصیلی بات چیت ہو گی جبکہ ضمنی الیکشن کی انتخابی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہو گی۔ تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر کو بھی امیر جماعت اسلامی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔