Tuesday, April 30, 2024

این اے 246 ضمنی الیکشن: ریٹرننگ اور اسسٹنٹ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات

این اے 246 ضمنی الیکشن: ریٹرننگ اور اسسٹنٹ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات
April 13, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے دوسو چھیالیس کراچی کے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا۔ نادرا نے  ووٹر لسٹوں کی چھپائی مکمل کر لی۔ کراچی کے بڑے معرکے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ امیدوارفائنل ہونے کے بعد ووٹرز بھی فائنل کر لئے گئے ہیں اور نادرا نے تصویر والی ووٹنگ لسٹیں بھی چھاپ دی ہیں۔ انتخابی فہرستوں پر ووٹرز کے انگوٹھے کا نشان بھی لیا جائے گا۔ حلقے میں کل تین لاکھ ستاون ہزارسات سو اکیاسی ووٹرز ہیں۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے حلقے میں رینجرزتعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ تئیس اپریل کو ضمنی انتخاب کےدوران کشیدگی کا خطرہ ہے اس لئے رینجرز کی خدمات فراہم کی جائیں۔ حلقے کے دوسوتیرہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے  ڈسٹرکٹ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دےدئیے ہیں جو تئیس اور چوبیس اپریل کو یہ اختیارات استعمال کرسکیں گے۔ انہیں انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا کسی بھی شکایت کی صورت میں کارروائی کا اختیار ہو گا۔