Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 237 ملیر ، عبدالحکیم بلوچ کی گنتی کی درخواست مسترد ہونے پر کارکنان مشتعل

این اے 237 ملیر ، عبدالحکیم بلوچ کی گنتی کی درخواست  مسترد ہونے پر کارکنان مشتعل
July 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں این اے 237 ملیر سے پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی دوبارہ گنتی کی درخواست  مسترد ہونے پر کارکنان مشتعل ہو گئے۔ نیشنل ہائی وے کی بندش سے ٹریفک جام ہوا اور مسافروں اذیت کا شکار ہوئے تاہم کچھ ہی دیر میں احتجاج دم توڑ گیا اور ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔ این اے دو سو سینتیس سے ہارنے والے پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوش نے الزامات کی بارش کردی۔ کہتے ہیں ہمارے ایجنٹس کو اٹھایا گیا، فارم پنتالیس بھی نہیں ملا، اب الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ این اے دو سو سینتیس سے تحریک انصاف کے امیدوار جمیل احمد تینتیس ہزار دو سو اناسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔