Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 221 تھرپار کر میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، گاؤں کیسراڑ میں پولنگ اسٹیشن پر آتشزدگی

این اے 221 تھرپار کر میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، گاؤں کیسراڑ میں پولنگ اسٹیشن پر آتشزدگی
February 21, 2021

تھرپارکر (92 نیوز) این اے 221 تھرپار کر میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، گاؤں کیسراڑ میں پولنگ اسٹیشن پر آگ لگنے سے عملے کے کپڑے جل گئے، پولنگ کا سامان اور عملہ محفوظ رہا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھر میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرزاق راہموں نے پیپلز پارٹی پر پولنگ کا ماحول خراب کرنے کا الزام عائد کردیا، کہتے ہیں ہمارے ووٹروں کو روکا جارہاہے، ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز میں بیٹھنے بھی نہیں دیا جا رہا۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر اور انتظامیہ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کردی۔ ضمنی انتخاب کے آزادانہ منصافانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

حلقے میں پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی جیلانی اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔