Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

این اے 154 کا ضمنی انتخاب،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے نتائج جاری کر دیئے

این اے 154 کا ضمنی انتخاب،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے نتائج جاری کر دیئے
February 13, 2018

لودھراں ( 92 نیوز) این اے 154 لودھراں ون میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سید محمد اقبال شاہ ایک لاکھ 13 ہزار 827 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین 87ہزار 871ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

آزاد امیدوار ملک ظہیر احمد سندھیلہ 11ہزار 494 ووٹ لیکر تیسرے نمبر جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ صرف 3ہزار 762 ووٹ حاصل کر سکے ۔ حلقے میں مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 52 فیصد رہا ۔

کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور جیت کا خوب جشن منایا ۔ متوالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں ۔