Saturday, July 27, 2024

این اے 154 لودھراں ون میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

این اے 154 لودھراں ون میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
February 13, 2018

لودھراں ( 92 نیوز ) این اے 154 لودھراں  ون کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن  نے میدان مار لیا  ۔   غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سید محمد اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ حاصل  کر کے کامیابی سمیٹی  ۔ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ن لیگی کارکنوں نے جشن منایا ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سید محمد اقبال شاہ نے  ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے اُمیدوار علی ترین نے  91 ہزار 230 ووٹ حاصل  کئے  ۔

تحریک لبیک کے اُمیدوار نے  9ہزار 507ووٹ حاصل کر کے تیسرے پوزیشن حاصل کی ۔پی پی پی کے اُمیدوارقابل زکر ووٹ حاصل نہ کرسکے۔

دوسری جانب مریم نواز نے  اپنے ٹوئٹر پیغام میں مخالفین پر چوٹ کرتے ہوئےٹویٹ کیا کہ اب بھی سمجھ جاؤ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں ۔

کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ن لیگی کارکن سٹرکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔ ن لیگی متوالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ بعض علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔