Saturday, October 1, 2022

این اے 154 : ضمنی انتخابات فوج کی زیرنگرانی ہونگے: الیکشن کمیشن

این اے 154 : ضمنی انتخابات فوج کی زیرنگرانی ہونگے: الیکشن کمیشن
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات کیلئے تمام پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاک فوج تمام پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہو گی۔ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر کی درخواست پر کیا گیا۔ پاک فوج کے افسران کے پاس مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ہوں گے۔ خیال رہے کہ این اے 154 لودھراں میں پولنگ 23 دسمبر کو ہوگی۔ پاک فوج پولنگ سے ایک دن پہلے اپنے فرائض سنبھالے گی۔