Saturday, July 27, 2024

این اے 153 : ضمنی انتخاب میں نون لیگ کے رانا قاسم نون کامیاب

این اے 153 : ضمنی انتخاب میں نون لیگ کے رانا قاسم نون کامیاب
March 17, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان میں ضمنی الیکشن این اے 153 کا معرکہ غیرحتمی‘ غیرسرکاری طور پر نون لیگ کے امیدوار رانا قاسم نون نے جیت لیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنوں نے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان جلال پور پیروالا میں ضمنی الیکشن این اے 153 میں ہونے والے دنگل کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آ گئے جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون ایک لاکھ پانچ ہزار چار سو چوبیس ووٹ لیکر غیرسرکاری طور پر فاتح قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام عباس کھاکی پینتیس ہزار چھ سو دس اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اکرم کنہوں چوبیس ہزار دو سو بارہ ووٹ لے سکے۔ غیرسرکاری رزلٹ آنے کی خوشی میں لیگی شیروں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ ضلعی صدر بلال بٹ کی قیادت میں مٹھائیاں تقسیم کیںاور فتح کا جشن منانا شروع کر دیا۔