Monday, September 16, 2024

این اے 144 اوکاڑہ : علی عارف چودھری، اشرف سوہنا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ شروع

این اے 144 اوکاڑہ : علی عارف چودھری، اشرف سوہنا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ شروع
October 11, 2015
اوکاڑہ (92نیوز) اوکاڑہ میں این اے 144 پر ضمنی انتخابات کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 144 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ تین امیدوار پاکستان مسلم لیگ کے علی عارف چودھری، پاکستان تحریک انصاف کے اشرف سوہنا اور آزاد امیدوار ریاض الحق جج کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 289 ہے۔ جن میں سے خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 68 اور مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 74 121 ہے۔ حلقے میں 210 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 25 پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ آرمی کے جوان بھی موجود ہیں جبکہ حلقے کے کچھ پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا تاہم اب تک تمام پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔