این اے 133 کا ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک 46 ہزار 497 ووٹ لے کر کامیاب

لاہور (92 نیوز) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک 46 ہزار 497 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔
اسلم گل نے 32 ہزار 20 ووٹ لیے۔ مجموعی طور پر80 ہزار 380 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ٹرن آؤٹ اٹھارہ اعشاریہ انسٹھ فیصد رہا۔
فتح سمیٹنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خوب جشن منایا۔ مٹھایاں تقسیم کی گئی جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالتے رہے۔
شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے علی پرویز ملک کہتے ہیں پیسے کے بے دریغ استعمال کے باوجود مسلم لیگ ن جیت گئی اور پیسہ ہار گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کا پیسہ حلقہ این اے 133 میں لگایا۔ پیسے کے بے دریغ استعمال پر جمہوریت اور بے نظیر بھٹو شہید کی روح تڑپ گئی ہو گی۔
ادھر این اے 133 میں فتح سمیٹنے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے بھی شائشتہ پرویز ملک کو مبارکباد دی۔
پولنگ کا عمل صبح 08 بجےسے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 05 بجےتک جاری رہا۔ معذور افراد اور بزرگ مرد و خواتین بھی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔