Thursday, September 19, 2024

این اے 131 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال،عمران خان ذاتی حیثیت میں کل طلب

این اے 131 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال،عمران خان ذاتی حیثیت میں کل طلب
June 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز)  این اے131 میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، ریٹرننگ آفیسر  کا کہنا  ہے تمام امیدواروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہےعمران خان کو بھی آنا ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی نے بتایا عمران خان کل نہیں آسکتے کوئی اور تاریخ دے دیں،  جس پر آر او کا کہنا تھا امیدواروں کی جانچ پڑتال کاکل آخری روزہے اس لئے انہیں کل آنا ہو گا۔ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ  عمران خان کل خود پیش ہوں، نہیں چاہتےکہ اس عمل پرکوئی سوال اٹھے،کاغذات نامزدگی میں جوجائیدادوں کی تفصیل فراہم کی ہے اس کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے جائیں۔