Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 125: الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کی تصدیق کر دی، سعد رفیق اپنی سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے

این اے 125: الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کی تصدیق کر دی، سعد رفیق اپنی سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے
May 4, 2015
لاہور (92نیوز) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی ایک سو پچپن میں انتخابی دھاندلی ثابت ہونے پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے میاں نصیر کو محروم ہونا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے کہا ہے کہ این اے ایک سو پچیس لاہور میں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں، کئی ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکیجبکہ بے ضابطگیاں بھی پائی گئی ہیں۔ الیکشن ٹریبونل نے خواجہ سعدرفیق کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیتے ہوئے ساٹھ روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حامد خان نے اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعدرفیق کی اہلیت کو چیلنج کر رکھا تھا۔ پیر کو مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ محفوط کرلیا، بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔ اس حکم کے ساتھ ہی این اے125 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے حکمران جماعت کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعدرفیق نااہل ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔