Sunday, September 15, 2024

این اے 122 کے ضمنی الیکشن کا بخار !!! انتخابی بینروں سے سج گئے کوچے ،گلیاں اور بازار

این اے 122 کے ضمنی الیکشن کا بخار !!! انتخابی بینروں سے سج گئے کوچے ،گلیاں اور بازار
October 4, 2015
لاہور (92نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں ن لیگ کی انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ہے۔ ایک طرف خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر غیرسنجیدہ سیاست کا الزام لگایا ہے تو دوسری جانب حمزہ شہباز نے حلقے کے عوام سے ووٹوں کے بدلے بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کاوعدہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے جانب سے بھرپور زور آزمائی شروع ہو چکی ہے۔ لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان روز نیا جھوٹ بولتے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ نے حمزہ شہباز کی قیادت میں حلقہ این اے ایک سو بائیس میں ریلی نکالی اور مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتے ہوئے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ نے کراچی میں امن قائم کیا، اگر حلقے کے لوگ لوڈ شیڈنگ سے نجات چاہتے ہیں تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔ این اے ایک سو بائیس میں ضمنی الیکشن گیارہ ا کتوبر کو ہو رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں انتخابی مہم میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔