Friday, September 20, 2024

این اے 122 کی انتخابی مہم کی کوریج میں 92نیوز نے سب چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا

این اے 122 کی انتخابی مہم کی کوریج میں 92نیوز نے سب چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا
October 10, 2015
لاہور (92نیوز) 92نیوز ایک بار پھرسب سے بڑے مقابلے کی کوریج میں سب پر بازی لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز نے تمام چینلز پر دھاک بٹھانے کی روایت برقرار رکھی۔ گزشتہ کئی دنوں سے این اے ایک سوبائیس کی کوریج میں سب سے آگے رہنے کے بعد الیکشن مہم کے آخری روزبھی 92نیوز بازی لے گیا۔ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان ہوں یا ن لیگ کے ایاز صادق، پیپلزپارٹی کے بیرسٹر عامر حسن ہوں یاانوکھے آزاد امیدوار امبر شہزادہ 92 نیوز نے سب کو جگہ دی اورسب کے دل میں جگہ لی۔ کوئی جلسہ ہویا کوئی ریلی، کسی کی کارنرمیٹنگ ہویا کسی کے کیمپ میں نعرے بازی، کسی نے کسی امیدوار کی حمایت کی ہویا کسی نے کر دیا ہواعلان لاتعلقی 92نیوزنے ہر معاملے کی سب سے پہلے خبر دی۔ کارکنوں کا جوش وخروش، بھنگڑے، نغمے، نعرے، دعوے 92نیوز پر سب سے پہلے، سیاست دانوں کا رقص ہویا ڈانس، کرتا ہوا کوئی عام شخص 92نیوزنے دکھادیا ہر آئینے کا عکس اس لئے تو کہتے ہیں کہ ہم سب آگے اورباقی سب پیچھے رہ گئے بس۔ باوثوق اورمتوازن خبر، چھوٹی ہویا بڑی، ہر پہلو سے، ہر انداز سے اور ہر زاویے سے، کیمرے کی نظرسے، رپورٹر کی خبر سے، بہترین تصویر اوردل میں اترجانے والی آواز سے آراستہ ٹیکنالوجی سے، ہم نے دکھایا کس نے کیا کمال اور کس نے دکھایا جمال، کون رہا آگے اورکون رہا پیچھے، کس میں کتنا ہے دم اورکون جمائے گا قدم، یہ سب کچھ آپ نے دیکھا اور آئندہ بھی دیکھیں گے صرف 92نیوزپر۔