Thursday, September 19, 2024

این اے 122 کا ضمنی انتخاب : پولنگ سٹیشنز پر فوج اور پولیس کی نفری تعینات

این اے 122 کا ضمنی انتخاب : پولنگ سٹیشنز پر فوج اور پولیس کی نفری تعینات
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ سٹیشنز پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122میں ضمنی الیکشن کےلئے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل سکیورٹی فورسز نے پولنگ سٹیشنز کا چارج سنبھال لیا۔ حساس پولنگ سٹیشنز میں واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکار علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ بعض پولنگ سٹیشنز کی قریبی عمارتوں میں بھی نفری تعینات ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلئے اہلکار تیار ہیں۔ سمن آباد، رسول پارک ، گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی اعلیٰ پولیس حکام نے بھی دورے کئے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ این اے ایک سو بائیس کے حساس پولنگ سٹیشنوں میں فوج تعینات کی گئی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی یونٹ کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔