Saturday, September 21, 2024

این اے 122 کامعرکہ ہو گا کس کے نام ؟ ایاز صادق یا علیم خان !!! فیصلے کے لئے سجے گا کل میدان

این اے 122 کامعرکہ ہو گا کس کے نام ؟ ایاز صادق یا علیم خان !!! فیصلے کے لئے سجے گا کل میدان
October 10, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور اور اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا مگر کارکنوں کا جوش و خروش کم نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122، این اے 144 اور پی پی 147 میں کل ضمنی الیکشن ہو گا۔ انتخابی قواعد وضوابط کے مطابق رات 12 بجے الیکشن مہم ختم ہو گئی۔ الیکشن مہم کے ختم ہونے سے قبل لاہور میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) نے اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ این اے 144 اوکاڑہ میں تمام امیدواروں نے اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے جلسے کئے۔ جن میں کارکنوں کی طرف سے بھرپورجوش وخروش کا مظاہرہ کیا گیا۔ کارکنوں کا یہ جوش انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہا۔ انتخابی دفاتر میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔