Monday, December 4, 2023

این اے 122 : ووٹ منتقلی کیس پر فیصلہ محفوظ ‘ یکم فروری کو سنایا جائیگا

این اے 122 : ووٹ منتقلی کیس پر فیصلہ محفوظ ‘ یکم فروری کو سنایا جائیگا
January 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایاز صادق سپیکر رہیں گے یا نہیں؟ قسمت کا فیصلہ یکم فروری کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ منتقلی کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کہتے ہیں جو بھی فیصلہ آیا اس پر اپنا آئینی حق استعمال کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 ووٹ منتقلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ آج ہونے والی سماعت میں الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے کیس کے حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ یکم فروری کو سنایا جائے گا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے کہا کہ این اے 122 کے عوام کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ جب تک انہیں اپنا حق نہیں ملتا ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پر جاﺅں گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ یکم فروری کو جو بھی فیصلہ آیا قبول ہو گا‘ پیسے سے ضمیر نہیں خریدے جا سکتے۔ طلال چوہدری اور ایاز صادق کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ فیصلہ ان ہی کے حق میں آئے گا۔