Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 122 میں سیاسی ماحول گرم !!! مقابلہ نوٹ اور ووٹ کے درمیان ہے: ایازصادق‘ سعدرفیق

این اے 122 میں سیاسی ماحول گرم !!! مقابلہ نوٹ اور ووٹ کے درمیان ہے: ایازصادق‘ سعدرفیق
October 7, 2015
لاہور (92نیوز) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہے جبکہ سردار ایاز صادق کہتے ہیں اگر چینی سرمایہ کار واپس چلے گئے تو عمران خان ذمہ دار ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسے سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ہی حکومت کو کام نہ کرنے دینا ہے۔ ایک طرف الزامات لگانے والا ٹولا ہے جبکہ دوسری جانب ترقیاتی کام سب کو نظر آ رہے ہیں۔ جلسے سے خطاب میں سردار ایاز صادق نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عزت کریں گے تو ہم بھی کریں گے ورنہ مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے چینی سرمایہ کاری چلی گئی تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور عوام سے اپیل کی کہ دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔