این اے 122 : علیم خان کی اہلیہ آج بھی انتخابی مہم میں سر گرم رہیں
لاہور(92نیوز)این اے ایک سو بائیس میں الیکشن سے ایک روز قبل امیدوار تو میدان سے غائب تاہم انہیں سپورٹ کرنے کے لیے ان کی بیگمات میدان میں موجود ہیں،علیم خان کی اہلیہ پارٹی ورکرز اور ووٹرز سے ملاقات میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے شوہر کی جیت کے لیے متحرک ہیں۔
تفصیلات کےمطابق این اے ایک سو بائیس میں جہاں دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہیں ان کی بیگمات بھی ایک لمحے کو چین سے نہ بیٹھیں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی اہلیہ اپنے شوہر کے سر پر فتح کا تاج دیکھنے کے لیے پوری انتخابی مہم میں جوش و جذبے سے سرگرم عمل رہیں ،الیکشن سے ایک روز قبل بھی وہ مکمل طور پر الرٹ دکھائی دیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری لمحے تک لوگوں کو پی ٹی آئی کی جانب مائل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔
مسز علیم خان پارٹی دفتر میں آنے والی خواتین سے بات چیت اور ملنے ملانے میں لگی رہیں۔انہوں نے پوری طرح اس الیکشن میں یقینی جیت کے عزم کا اظہار کیا۔