Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 122 اور پی پی 147 کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا

این اے 122 اور پی پی 147 کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس اور پی پی ایک سو سینتالیس کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سردار ایاز صادق اور شعیب صدیقی کی فتح کے پروانے جاری کر دئیے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کو شفاف قرار دیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔ ریٹرننگ آفیسر شیخ زاہد اقبال نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر احمد نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ حتمی سرکاری نتائج کے مطابق این اے ایک سو بائیس سے ن لیگ کے ایاز صادق چوہتر ہزار پانچ سو پچیس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان نے بہتر ہزار بیاسی ووٹ حاصل کئے۔ پی پی ایک سو سینتالیس میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی اکتیس ہزار نو سو چونسٹھ ووٹ لے کر فاتح رہے۔ ن لیگ کے محسن لطیف نے اٹھائیس ہزار چار سو دو ووٹ حاصل کئے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پیر کی صبح پانچ بجے تک تمام نتائج موصول ہونے پر نتیجہ مرتب کر لیا گیا تھا لیکن اسے جیت کی خوشی کہیں یا ہار کا غم کوئی بھی امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے نوٹسز کے باوجود دس بجے تک نتائج کی کاپی لینے نہیں آیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ان پر کوئی دباو تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دباو ہوتا تو کیا الیکشن ایسے ہوتے۔ الزام لگانا بہت آسان ہے۔ انتخابات کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ کامیاب اور ہارنے والے امیدوار میں ووٹوں کا فرق کتنا کم ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں جتنی شکایات موصول ہوئیں وہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں۔ شکایات لگانے والوں نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔