این اے 122 انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی !!! جوڑ توڑ جاری، کارنر میٹنگز میں کارکنوں کا جوش و خروش
لاہور (92نیوز) لاہور میں این اے 122 میں انتخابی دنگل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ عمران خان نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بائیس انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لودھراں میں سونامی آ چکا ہے۔ ان کا مقابلہ ایاز صادق سے نہیں نوازشریف سے کرایا جائے۔ این اے ایک سو بائیس کے انتخابی معرکے میں فتح سے ہمکنار ہونے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی طرف سے سر دھڑ کی بازی لگائی جا رہی ہے جبکہ جوڑتوڑ بھی عروج پر ہے۔
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے زوروشور سے تیاریاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین عمران خان کے دورے کے موقع پرپی ٹی آئی کارکن اپنے روایتی اندازمیں نظر آئے۔