Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 122 : انتخابی عذرداری پر کارروائی تیس جولائی تک ملتوی

 این اے 122 : انتخابی عذرداری پر کارروائی تیس جولائی تک ملتوی
July 11, 2015
لاہور(92نیوز)الیکشن ٹربیونل نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نااہلی کے لیے انتخابی عذرداری پر کارروائی تیس جولائی تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے سربراہ کاظم ملک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ سردار ایاز صادق کے وکیل بیرسٹر اسجد سعید نے حتمی دلائل دینے تھے تاہم ٹربیونل نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات پر کارروائی کی وجہ سے عمران خان کی انتخابی عذرداری پر سماعت انتیس جولائی تک ملتوی کردی جس پر ایاز صادق کے وکیل نے استدعا کی کہ سماعت تیس جولائی تک ملتوی کردی جائے کیونکہ وہ دیگر مقدمات کی وجہ سے مصروف ہیں۔ ٹربیونل نے ایاز صادق کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کارروائی تیس جولائی تک ملتوی کردی ۔ عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے میڈیا سے بات کی اور کہا کہ انتخابی عذرداری پر جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی جائے گی۔