Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 122 : الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کا ملک بھر میں جشن

این اے 122 : الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کا ملک بھر میں جشن
August 22, 2015
لاہور(92نیوز)این اے ایک سو بائیس  کے بارے میں الیکشن  ٹر بیونل کا فیصلہ حق میں آنےکے بعد تبدیلی کے متوالوں  نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں جشن منایا، ایک دوسرے کو مبارک باد دی ،مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فیصلہ آنے کے فوراً  بعد الیکشن  ٹریبونل کے باہر  جبکہ  بعد میں پارٹی سیکرٹریٹ اور  زمان پارک میں بھی جشن منایا گیا جہاں  خواتین کارکنوں نے  بھی پارٹی کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ ملتان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خوب جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ایک دوسرے کو مبارک باددی، اس موقع پر مٹھائیاں بھی بانٹی گئیں۔ عمران خان کے متوالوں نے فیصل آباد میں بھی آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ فضا  میں پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے مظفر گڑ ھ میں بھی فضا پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرےگونجتے رہے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کو پارٹی کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے ملک کے کئ دیگر شہروں میں بھی جشن منایا ۔ jashan