این اے 122میں ن لیگ پریشانی کا شکار ہے : عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ پریشانی کاشکار ہے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراین اے ایک سوبائیس کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ مسلم لیگ ن نے این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخاب سےایک دن پہلے پریس کانفرنس کی جوکہ غیراخلاقی اورالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے ۔
عمران خان نے حلقہ کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ الیکشن کے دن جہاں بھی ہوں ووٹ کاسٹ کرنے ضرورآئیں۔