Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 122اور154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

این اے 122اور154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
August 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے ایاذ صادق اور صدیق بلوچ کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والے حلقہ این اے 122 اور این اے 154 کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،لودھراں اور لاھور کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی 10 اور 11 ستمبر  کو جمع کرائے جائینگے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 14 اور 15 ستمبر کو ہو گا،، اعتراضات 17ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں  پر فیصلہ 19 ستمبر کو ہو گا  جبکہ 21 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دیجائے گی۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز نے چند روز قبل این اے 122 لاہور سے سردار ایاز صادق اور این اے 154 لودھراں سے صدیق خان بلوچ کی کامیابیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان  حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا ۔