این اے 120: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 120 میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی۔ پرویزملک کو جواب جمع کرانے کے لئے نوٹس بھی جاری ہوگیا۔
وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120میں ایم پی ایز کے ساتھ ملکرمسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی مہم چلارہے ہیں۔ سرکاری مشینری کا استعمال بھی دھڑلے سے کیا جارہا ہے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد وزراءحلقے میں مہم نہیں چلا سکتے۔ یہ نکتہ اٹھایا ہے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے اپنی درخواست میں۔ جوانہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔
الیکشن کمیشن نے درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کرتے ہوئے پرویزملک کو جواب جمع کرانے کےلئے نوٹس جاری کردیا۔۔سماعت 28اگست کو ہوگی۔