Sunday, September 25, 2022

این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے معرکہ مار لیا

این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے معرکہ مار لیا
منڈی بہاوالدین(92نیوز)منڈی بہاؤالدین ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ممتازتارڑ  نے پی ٹی آئی کے طارق تارڑ کو پچھاڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے حلقہ این اے 108کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار ممتاز تارڑ نے پی ٹی آئی کے طارق تارڑ کو 25525ووٹوں کے بھاری مارجن سے ہرادیا ۔ واضح رہے کہ یہ وہ حلقہ ہے جہاں ایک آزادامیدوار اعجاز چودھری عام انتخابات میں جیتے تھے جو بعد میں ن لیگ میں شامل ہوئے اور پھر پی ٹی آئی کا رخ کیا ۔ ن لیگ کے امیدوار ممتاز تارڑ نے 83647جبکہ پی ٹی آئی کے طارق تارڑ نے 58122 ووٹ حاصل کیے ۔ اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد یہ حلقہ بڑی اہمیت اختیار کر گیا تھا کیونکہ عمران خان اور اس کی پارٹی کے لیڈران اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی ساری توجہ یہاں سے جیتنے پر مرکوز تھی ۔ اس حلقہ میں پیپلز پارتی تیسری پوزیشن پر رہی ہے ۔