Sunday, September 25, 2022

این اے 108: پی ٹی آئی اور ن لیگ باہم دست و گریباں 

 این اے 108: پی ٹی آئی اور ن لیگ باہم دست و گریباں 
منڈی بہاو الدین (92نیوز)منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں پولنگ کے دوران ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان کئی  پولنگ اسٹیشنز پرتصادم ہوگیا، کپڑے پھاڑے گئے،کرسیاں چلائی گئیں اورڈنڈے برسائے گئے،سرِعام اسلحہ بھی لہرایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ہوں اور تصادم نہ ہوایسا ممکن نہیں یہی کچھ ہوا منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران، جہاں بعض پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن ایک دوسرے کے دست وگریباں  ہوگئے پھرکسی نے بلاچلایا توکسی نے کرسی کسی کا سرپھٹا توکسی کی ٹانگ ٹوٹی۔ پولنگ اسٹیشن نمبر ایک سو تینتیس،ایک سو چھتیس اوراسی میں تحریک انصاف اورن لیگ کےکارکن جھگڑپڑے تورینجرزکومداخلت کرنا پڑی،جس کے بعد پولنگ دوبارہ شروع  کردی گئی۔ ایک موقع پرتون لیگ کے ڈنڈابردارکارکنوں نے پی ٹی آئی کے امیدوارطارق تارڑ کی گاڑی کا گھیراؤ بھی کرلیا اورخوب نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےبدامنی اورلڑائی جھگڑوں کے واقعات کا فوری نوٹس لے کرکارروائی کا حکم دے دیا۔