Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 101 میں آج میدان سجے گا

این اے 101 میں آج میدان سجے گا
March 22, 2016
  گوجرانوالا(92نیوز)  گوجرانوالہ کے  حلقے   این اے  ایک سو ایک وزیر  آباد  میں  ضمنی انتخاب آج  ہو  رہا ہے حساس  پولنگ  اسٹیشنز پر  فوج   تعینات ہو  گی ۔ تفصیلات کےمطابق  پولنگ  صبح   آٹھ  بجے  شروع ہو گی  جو  بغیر  کسی  وقفے شام  پانچ  بجے تک  جاری  رہے  گی ضمنی  انتخاب میں  اصل  مقابلہ  ن لیگ کے  افتخار چیمہ اور تحریک انصاف کے محمد احمد  چٹھہ کے درمیان  ہے  تاہم پیپلز پارٹی کے اعجاز چیمہ بھی   میدان میں  ہیں ۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستاسی ہزار  ہے جبکہ  دو سو باسٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام  کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کے اہلکار تعینات  رہیں  گے۔