Tuesday, October 4, 2022

فواد چودھری کو این اے67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

فواد چودھری کو این اے67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 67 سے تحریک انصاف کے امیدوار فواد چودھری کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا اور فوادچودھری کواین اے67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں فوادچودھری نے کہا بحالی کے فیصلےسے بغلیں بجانے اور مٹھائیاں کھانے والوں کی خوشی غارت ہو گئی۔ ادھر این اے ستاون سےمسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بھی الیکشن ٹربیونل سے اپنی نااہلی کافیصلہ چیلنج کر دیا۔ شاہدخاقان عباسی نے درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ ایپلٹ ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں ۔ انہوں نے استدعا کی کہ تاحیات نااہل قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن سے تین جولائی کو جواب طلب کر لیا۔ راولپنڈی کے ایپلٹ ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی اور فواد چودھری کو باسٹھ ایف ون کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔